-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کا پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

تازہ ترین

نئی دہلی: سوئس ایئر لائن کی پرواز کی ٹیک آف کے دوران ہنگامی بریک، 5 مسافر زخمی

نئی دہلی سے روانہ ہونے والی سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث ٹیک آف...
-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام میں پیش آنے والے مبینہ واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے عائد کردہ بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کر دی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کے نام نہاد فالس فلیگ آپریشن کے دعووں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جارحانہ عزائم سے باز رہے کیونکہ پاکستان کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چھبیس اپریل دو ہزار پچیس کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت بغیر کسی ثبوت یا تحقیق کے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کی پرانی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلگام کا واقعہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کو چیلنج کیا کہ وہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے پیش کردہ پاکستان کی غیر مشروط تجویز کو قبول کرے۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو روکنے، کم کرنے یا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -