-Advertisement-

اسلام آباد: ایک ہفتے کی بندش کے بعد میٹرو اور گرین لائن بس سروس بحال

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کی تقریب میں فائرنگ: ٹرمپ انتظامیہ کے حکام ہدف تھے، قائم مقام اٹارنی جنرل

امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے اتوار کے روز انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ڈنر...
-Advertisement-

اسلام آباد میں ایک ہفتے کی معطلی کے بعد اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ بحال کر دی گئی ہے اور میٹرو بس سروس سمیت گرین لائن نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ ایرانی وفد کی ہفتے کے روز اسلام آباد سے روانگی کے بعد سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے سمیت کئی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ فیض آباد ٹرمینل کے علاوہ دیگر بس اڈوں پر معمول کی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں تاہم ریڈ زون تاحال سیل ہے۔

پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی چودہ روزہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے، اگرچہ اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات سے فوری طور پر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جیریڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کا دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور نہیں ہو سکا اور ایرانی وزیر خارجہ بھی اپنے حکام سے ملاقاتوں کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سری نگر اور ایکسپریس ہائی وے پر مختلف اوقات میں ڈائیورشنز کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے ہدایت کی ہے کہ شہری سفر کے لیے اضافی وقت نکالیں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے تحت تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات آٹھ بجے بند ہو جائیں گے، جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔ تاہم فارمیسی، ہسپتال اور پیٹرول پمپ جیسی ضروری خدمات ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔

راولپنڈی میں بھی تمام داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں، تاہم پیر ودھائی بس اسٹینڈ تاحال بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے مطابق پیر ودھائی اور دیگر ٹرانسپورٹ ٹرمینل پیر کی صبح سے مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔ میٹرو بس سروس صدر راولپنڈی سے شہید ملت اسٹیشن اسلام آباد تک بحال کر دی گئی ہے جبکہ پریڈ گراؤنڈ اور سیکریٹریٹ اسٹیشن تاحال بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی الیکٹرک بس سروس بھی اتوار سے اپنے تمام روٹس پر فعال ہو چکی ہے۔

راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جہاں سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے اور جیسے جیسے سکیورٹی آپریشن مکمل ہوں گے، نقل و حرکت پر عائد باقی پابندیاں بھی مرحلہ وار ختم کر دی جائیں گی۔ اسلام آباد میں دامن کوہ، لیک ویو پارک اور ہائیکنگ ٹریلز سمیت عوامی تفریحی مقامات بھی شہریوں کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -