-Advertisement-

غریبوں کی خدمت میرا فرض ہے، ضمیر مطمئن نہیں ہوتا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات...
-Advertisement-

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت ان کی اولین ذمہ داری ہے اور اس منصب پر فائز ہونے کے باوجود اگر وہ پسماندہ طبقات کی مدد نہ کر سکے تو ان کا ضمیر مطمئن نہیں ہوگا۔

اٹک کے گاؤں لنگر گھنڈیاں کے دورے کے موقع پر مقامی رہائشیوں اور نوجوانوں نے گورنر پنجاب کا شاندار استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر گورنر نے اپنی ذاتی کوششوں سے مکمل ہونے والے شمسی توانائی کے واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کیا۔ تقریب میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سردار سلیم حیدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اٹک کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے اراکین کو خوش آمدید کہا اور پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد قومی مفاد میں ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ گورنر نے واضح کیا کہ اٹک کے رہائشیوں کے فلاحی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا عوامی مفاد کے منافی ہے اور پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہو کر ترقیاتی عمل کو جاری رکھے گی۔

گورنر پنجاب نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو زرداری ایک دن وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے خطے کی سفارت کاری میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -