-Advertisement-

جنگیں اور وسائل کی لوٹ مار انسانیت کے مستقبل پر ڈاکہ ہے: پوپ لیو

تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے پاسپورٹ و امیگریشن قوانین بحال کر دیے

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کو بحال کر...
-Advertisement-

ویٹیکن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے خبردار کیا ہے کہ جنگیں بھڑکانے اور زمین کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے والے عناصر درحقیقت انسانیت کو پرامن مستقبل سے محروم کر رہے ہیں۔

چرنوبل حادثے کی چالیسویں برسی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے زور دیا کہ جوہری توانائی کا استعمال انتہائی ذمہ داری اور دانشمندی کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چرنوبل کا المیہ آج بھی انسانیت کے اجتماعی شعور پر گہرے نقوش چھوڑے ہوئے ہے اور یہ جدید طاقتور ٹیکنالوجیز کے خطرات کی ایک یاد دہانی ہے۔

پوپ لیو نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف شکلوں میں لٹیرے موجود ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جنگوں کو ہوا دیتے ہیں، وسائل کی لوٹ مار کرتے ہیں یا برائی کو فروغ دیتے ہیں۔ ایسے عناصر سب سے ایک پرامن مستقبل چھین رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر فیصلے دانشمندی اور ذمہ داری کے ساتھ کیے جائیں گے تاکہ جوہری طاقت کا استعمال صرف امن اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ چرنوبل کا حادثہ دنیا کا بدترین جوہری سانحہ تھا جس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں اور اس کی بازگشت پاکستان تک بھی سنائی دیتی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -