-Advertisement-

ایرانی دفاعی حکام کی روسی اور بیلاروسی وزراء سے ملاقات، سفارتی حل پر زور

تازہ ترین

برطانوی بادشاہ چارلس کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امریکی کانگریس سے خطاب متوقع

برطانوی شاہ چارلس سوئم امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے...
-Advertisement-

روسی وزیر دفاع آندرے بیلووسوف نے پیر کے روز کرغزستان میں ایران کے نائب وزیر دفاع رضا طلائی نیک سے ملاقات کی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق اس اہم ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزیر دفاع نے اس موقع پر اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ ایران سے متعلق تنازعات کا حل صرف اور صرف سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ماسکو اور تہران مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

ایرانی نائب وزیر دفاع نے اپنے دورے کے دوران روس کے قریبی اتحادی ملک بیلاروس کا بھی دورہ کیا۔ بیلاروس کی وزارت دفاع کے مطابق رضا طلائی نیک نے بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خرینن سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

بیلاروس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بیلٹا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازعہ کے حل کا واحد راستہ سیاسی و سفارتی مذاکرات کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ ملاقات میں منسک اور تہران کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ روسی صدر نے امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے باوجود اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ایرانی عوام کی جدوجہد کو سراہا۔ ولادیمیر پیوٹن نے واضح کیا کہ ماسکو تہران کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -