-Advertisement-

جوڈیشل کمیشن: جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سمن رفعت کے تبادلے کی منظوری

تازہ ترین

شمالی لندن: ایرانی حکومت مخالفین کی یادگاری دیوار پر آتش زنی کی کوشش، انسداد دہشت گردی پولیس متحرک

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں آتش زنی کی ایک اور مشکوک واردات پیش آئی ہے۔...
-Advertisement-

عدالتی کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں اور تبادلوں کے اہم امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں تبادلوں کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں تبادلوں کے حوالے سے مشاورت کا عمل تاحال جاری ہے۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو سندھ ہائی کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلوں سے متعلق اپنی سابقہ سفارشات واپس لے لی ہیں۔ عدالتی کمیشن کا اجلاس اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں اور بین الصوبائی تبادلوں کے وسیع تر امور کا احاطہ کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی استعداد کار بڑھانے اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے مزید فیصلوں کا امکان ہے جس پر غور و خوض جاری ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -