-Advertisement-

امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں ایرانی بندرگاہ جانے والے مشکوک جہاز کی تلاشی

تازہ ترین

خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ کا مظاہرین پر پولیس فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس

پشاور میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے باڑہ اکاخیل میں ڈرون حملے کے خلاف ہونے والے...
-Advertisement-

امریکی بحریہ کے میرینز نے بحیرہ عرب میں ایک تجارتی جہاز کو روک کر اس کی تلاشی لی ہے جس پر ایرانی بندرگاہوں کے خلاف امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کا شبہ تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ایم وی بلیو اسٹار تھری نامی جہاز کی تلاشی کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا کیونکہ یہ تصدیق ہو گئی تھی کہ جہاز کا سفر ایرانی بندرگاہ تک نہیں ہے۔

امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری ہے اور اب تک 39 جہازوں کو ان کے راستے سے موڑا گیا ہے تاکہ امریکی پابندیوں کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ جاری کردہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر جہاز کے اوپر منڈلا رہا ہے جبکہ میرینز رسوں کے ذریعے جہاز کے ڈیک پر موجود کنٹینرز پر اتر رہے ہیں۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان اٹھائیس فروری کو فضائی کارروائیوں کے آغاز کے بعد تہران کی افواج نے اہم تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا تھا جو تیل اور گیس کی ترسیل کا مرکزی راستہ ہے۔ پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جس پر تیرہ اپریل سے باضابطہ عمل درآمد شروع کیا گیا۔

امریکی پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیٹ نے رواں ماہ کے اوائل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضرورت ہوئی۔ جبکہ اعلیٰ امریکی فوجی افسر جنرل ڈین کین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ان تمام جہازوں پر لاگو ہوتی ہیں جو ایرانی بندرگاہوں کی جانب جا رہے ہوں یا وہاں سے آ رہے ہوں، قطع نظر اس کے کہ ان کا تعلق کس ملک سے ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -