-Advertisement-

وزیراعظم کی ریلوے میں مسافروں کی حفاظت اور فریٹ سروسز کو بہتر بنانے کی ہدایت

تازہ ترین

بھارت: بینک سے رقم نکلوانے کے لیے شخص نے بہن کی قبر کشائی کر کے لاش بینک پہنچا دی

بھارت کی ریاست اوڈیشہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے...
-Advertisement-

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو مسافروں کی حفاظت اور سہولیات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مال بردار خدمات کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ ہدایات وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی سے ملاقات کے دوران جاری کیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیرِ اعظم نے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ ریلویز کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں، آپریشنل امور اور ریلویز کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -