-Advertisement-

پہلگام واقعہ: حقائق نے بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کر دیا

تازہ ترین

امریکی فوجی کمانڈر ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے منصوبے پر ٹرمپ کو بریفنگ دیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔...
-Advertisement-

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانیے کی قلعی کھل گئی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد بھارتی دعوے بے بنیاد ثابت ہو گئے ہیں۔ عالمی سطح پر ہونے والی جانچ پڑتال اور شواہد نے بھارتی سیکیورٹی نظام کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد بھارت میں دائیں بازو کے حلقوں اور حکومتی حمایت یافتہ میڈیا نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ تاہم تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کردہ مبینہ متاثرین کی تصاویر مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی تھیں۔

بین الاقوامی میڈیا نے بھی بھارتی فوجی افسر اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ دونوں افراد زندہ ہیں۔ اس جھوٹے پروپیگنڈے کے بعد بھارت کے اندر سے بھی حکومتی بیانیے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور سیکیورٹی نظام میں سنگین کوتاہیوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باعث اپنی ساکھ برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔ مودی حکومت اپنے سیکیورٹی نظام کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے گھڑے گئے اس فرضی بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -