-Advertisement-

پاکستان بحریہ کی پہلی ہینگر کلاس آبدوز چین میں کمیشن کر دی گئی

تازہ ترین

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک، 9 لاپتہ

لیبیا کے ساحلی شہر طبرق کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے سترہ افراد ہلاک...
-Advertisement-

پاکستان بحریہ کے لیے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا گیا، چین کے شہر سانیا میں ہنگور کلاس کی پہلی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کو باضابطہ طور پر بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگور کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ، سمندری مفادات کی پاسبانی اور معاشی شہ رگ کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار اور باصلاحیت ہے۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر سمندری گزرگاہوں میں رکاوٹیں تجارت اور توانائی کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، جس کے لیے تکنیکی اعتبار سے جدید بحری طاقت کا ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں، سینسرز اور ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن سسٹم سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں سمندری استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے یاد دہانی کرائی کہ ہنگور کا نام ہماری قومی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ سن 1971 میں اسی نام کی آبدوز نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی جنگی جہاز کو غرق کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ نئی پی این ایس ایم ہنگور اسی شاندار ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے بحیرہ عرب اور بحر ہند میں میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنائے گی۔

چین کے شہر سانیا میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں پاک بحریہ اور پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور مثالی دوستی کا ایک اور روشن باب ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -