-Advertisement-

اسحاق ڈار اور صوبائی وزیر صحت کی ملاقات، عوامی صحت کے امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

ایران جنگ کے اثرات: اسپرٹ ایئرلائنز دیوالیہ ہو کر بند، فضائی صنعت کو پہلا بڑا دھچکا

اسپرٹ ایئر لائنز نے ہفتے کے روز باضابطہ طور پر اپنے آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔ ایران جنگ کے...
-Advertisement-

اسلام آباد میں سندھ کی وزیر برائے صحت و بہبودِ آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی اور صوبائی اداروں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے وفاقی و صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دینے میں سینیٹر اسحاق ڈار کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر عوامی صحت، فلاح و بہبود اور خطے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -