-Advertisement-

ٹرمپ کا بیان سمندری ناکہ بندی کا اعتراف ہے، ایران

تازہ ترین

جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک سالہ تعلقات کے بعد ارب پتی تاجر سے شادی کی تیاریاں

برطانوی اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ، جو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں،...
-Advertisement-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی بحری کارروائیوں کو بحری قزاقی سے تشبیہ دینے پر تہران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے یہ ریمارکس اس بات کا کھلم کھلا اعتراف ہیں کہ امریکہ عالمی سمندروں میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کا یہ بیان کوئی زبان کی پھسلن نہیں بلکہ واشنگٹن کی مجرمانہ کارروائیوں کا برملا اعتراف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے الفاظ ان برسوں پرانے الزامات کی تصدیق کرتے ہیں جن میں ایران نے امریکہ پر اپنے جہازوں کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا تھا۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے فخریہ انداز میں یہ تسلیم کیا کہ ان کی بحری افواج نے ایک جہاز، اس کا کارگو اور تیل قبضے میں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اسماعیل بقائی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے غیر قانونی رویوں کو معمول بنانے کی کوششوں کو مسترد کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں جن کا تدارک ضروری ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی بحری افواج نے ایک جہاز، اس کے کارگو اور تیل پر قبضہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس عمل کو منافع بخش کاروبار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بحری قزاقوں کی طرح کام کرتے ہیں اور یہ کوئی کھیل نہیں ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -