-Advertisement-

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگز مین 129 رنز پر ڈھیر

تازہ ترین

پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پشاور زلمی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے...
-Advertisement-

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف صرف 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ میچ کے دوسرے اوور میں ہی معاذ صداقت 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مارنس لبوشین نے صائم ایوب کے ساتھ مل کر اسکور کو پانچویں اوور میں 50 تک پہنچایا تاہم لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک 389 رنز بنانے والے عثمان خان صرف 8 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 71 رنز پر دو وکٹوں سے گر کر ٹیم 73 رنز پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھی۔ گلین میکسویل، عرفان نیازی اور کوشل پریرا یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے۔

حسن خان اور صائم ایوب نے اسکور 90 تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن ایرون ہارڈی نے حسن خان کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد ناہید رانا نے حنین شاہ کو 9 رنز پر آؤٹ کیا۔ صائم ایوب نے مزاحمت جاری رکھی اور 50 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ بھی ایرون ہارڈی کا شکار بنے۔

حیدرآباد کنگز مین کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پشاور زلمی کے ایرون ہارڈی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ناہید رانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -