-Advertisement-

امریکی ریاست اوکلاہوما میں جھیل کے قریب فائرنگ، 10 افراد زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کو بچوں کے لیے محفوظ اور دوست شہر بنانے کا اعلان

لاہور کو بچوں کے لیے محفوظ اور دوستانہ شہر بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم پیش رفت کرتے...
-Advertisement-

اوکلاہوما سٹی کے قریب واقع آرکیڈیا جھیل پر ایک پارٹی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایڈمنڈ پولیس کے مطابق پیر کے روز تک 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔

ایڈمنڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ رات نو بجے کے فوراً بعد پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی مشتبہ ملزم کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے اور واقعے کی مزید تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ جھیل مشرقی ایڈمنڈ کے علاقے میں واقع ہے اور تفریحی سرگرمیوں جیسے کہ ماہی گیری، کیمپنگ اور پکنک کے لیے مقامی شہریوں میں انتہائی مقبول مقام سمجھی جاتی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -