-Advertisement-

امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تو ایران کا نام و نشان مٹا دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین

دوسری جنگ عظیم کی سالگرہ: روس اور یوکرین کا ایک دوسرے کے خلاف عارضی جنگ بندی کا اعلان

روس نے یوکرین کے خلاف آٹھ اور نو مئی کو یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، یہ وہ...
-Advertisement-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں پر کوئی حملہ ہوا تو ایران کو زمین سے مٹا دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی فوج اب پہلے سے کہیں زیادہ جدید ہتھیاروں اور گولہ بارود سے لیس ہے اور ان کے پاس دنیا بھر میں موجود فوجی اڈوں پر بہترین عسکری سازوسامان موجود ہے جس کا ضرورت پڑنے پر بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز نے پہلے ہی ایران کی سات چھوٹی تیز رفتار کشتیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اب مذاکرات کے حوالے سے پہلے کی نسبت زیادہ نرم رویہ اختیار کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی پروجیکٹ فریڈم کا حصہ بنے۔ ٹرُتھ سوشل پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے ایران کی جانب سے جنوبی کوریا کے ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا اس مشن میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کرے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -