-Advertisement-

ملازمت کے حصول کے لیے مصنوعی ذہانت کی مہارتیں ناگزیر، سیکھنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

تازہ ترین

روس کا جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کا تجربہ، مشقیں 10 مئی تک جاری رہیں گی

روس کے علاقے کامچاٹکا میں واقع کورا ٹریننگ گراؤنڈ پر بدھ کے روز جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کے...
-Advertisement-

موجودہ دور کی ملازمت مارکیٹ میں مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں مہارت روزگار کے حصول کے لیے ایک لازمی شرط بن چکی ہے۔ مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے آجر اب ایسے امیدواروں کو ترجیح دے رہے ہیں جو اے آئی ٹیکنالوجی سے بخوبی واقف ہوں۔

ریزوم جینئس کی تحقیق کے مطابق دس میں سے آٹھ ہائرنگ مینیجرز اے آئی کی مہارت کو ملازمت کے لیے اولین ترجیح قرار دیتے ہیں۔ اعداد و شمار سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آجر تجربہ کار امیدوار کے مقابلے میں اس شخص کو ملازمت دینے کو ترجیح دیتے ہیں جو اے آئی ٹولز استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

گوگل کے گرو ود گوگل پروگرام کی سربراہ لیزا گیولبر کا کہنا ہے کہ کارکن اے آئی کی اہمیت سے تو آگاہ ہیں لیکن کمپنیاں اپنے ملازمین کو اس حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ ان کے مطابق آجروں کی جانب سے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کوئی ٹھوس پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔

ون ہڈل کے بانی سیم کوچی کے مطابق تعلیمی ادارے اور کمپنیاں تیزی سے بدلتی ہوئی اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے میں سست روی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اے آئی جس رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے، روایتی نصاب سازی کا عمل اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ ملازمت کے متلاشی افراد روزمرہ زندگی میں دستیاب مفت اے آئی ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی، جیمنی اور کلاڈ کا استعمال شروع کریں۔ سیم کوچی کے مطابق ورکرز خود سے ان پلیٹ فارمز پر جا کر پرامپٹ انجینئرنگ سیکھ رہے ہیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اوپن اے آئی سمیت کئی کمپنیاں پرامپٹ انجینئرنگ کے لیے مفت ٹریننگ پروگرام پیش کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر بھی اے آئی سیکھنے کے لیے وافر مقدار میں مواد موجود ہے جو بنیادی معلومات کے حصول میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ہینڈ شیک کی نائب صدر کرسٹین کروز ورگارا کا کہنا ہے کہ امیدوار اے آئی سے ہی اے آئی سیکھنے میں مدد لے سکتے ہیں۔ آپ چیٹ جی پی ٹی یا کلاڈ سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کے پیشے کے مطابق آپ کو اے آئی سکھانے کے لیے ایک ماہ کا کورس شیڈول بنا کر دے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ آپ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں، بلکہ اپنے سی وی میں ان مثالوں کا ذکر کریں جہاں اے آئی نے آپ کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا ہے۔

گوگل کا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام بھی ایک اہم ذریعہ ہے جہاں 49 ڈالر ماہانہ فیس کے عوض سات ماڈیولز پر مشتمل کورس کیا جا سکتا ہے۔ لیزا گیولبر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ملازمین کو ان مہارتوں سے لیس کرنا ہے جن کی آج کی مارکیٹ میں مانگ ہے۔

سیم کوچی نے مشورہ دیا ہے کہ ملازمت کے امیدواروں کو اپنی سی وی میں زیادہ سے زیادہ اے آئی سرٹیفکیٹس شامل کرنے چاہئیں تاکہ آجروں پر یہ واضح ہو سکے کہ آپ اس ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -