-Advertisement-

پنجاب: 8 سے 10 مئی تک ‘معرکہ حق’ کی تقریبات کے انعقاد کا اعلان

تازہ ترین

مولانا ادریس کے قتل کیخلاف جے یو آئی کا 8 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد ادریس کے قاتلوں...
-Advertisement-

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ سے دس مئی تک لاہور میں معرکہ حق کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آٹھ اور نو مئی کو لبرٹی چوک پر ایک شاندار کنسرٹ منعقد کیا جائے گا جس میں ملی نغموں کے ذریعے جوش و جذبے کا اظہار کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ دس مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک مرکزی تقریب میں شرکت کریں گی جو پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے گی۔ انہوں نے اس دن کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دس مئی کو چند گھنٹوں میں حاصل ہونے والی کامیابی دنیا کے لیے ایک کیس اسٹڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگیں صرف سازوسامان سے نہیں بلکہ عزم و ہمت سے جیتی جاتی ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کا جذبہ بے مثال ہے۔ انہوں نے اپنی اور وزیراعلیٰ کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو قومی سطح پر جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -