-Advertisement-

مولانا ادریس کے قتل کیخلاف جے یو آئی کا 8 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

تازہ ترین

ایرانی حملوں سے مشرقِ وسطیٰ میں 228 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا، رپورٹ

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کے جائزے سے انکشاف ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں...
-Advertisement-

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے 8 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ احتجاج جمعہ کی نماز کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں مولانا محمد ادریس کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی اختلافات کی بنا پر کسی مسلمان کا قتل جہالت کی انتہا ہے اور مولانا ادریس کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ پرامن لوگوں کے خلاف تشدد کی ایک افسوسناک مثال ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف کا بول بالا ہوگا اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

سربراہ جے یو آئی نے زور دیا کہ ملک کے تمام مذہبی علما آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کے اندر ہتھیار اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مولانا فضل الرحمان نے متعلقہ اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادارے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور مولانا ادریس کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -