-Advertisement-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

تازہ ترین

روس کا آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی اور بحرینی قرارداد واپس لینے کا مطالبہ

ماسکو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ اور بحرین کی جانب سے پیش کردہ اس مسودہ قرارداد...
-Advertisement-

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور پیٹرولیم لیوی کا نفاذ آئین سے متصادم ہے۔

یہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں خطے بھر میں سب سے زیادہ ہو چکی ہیں، لہذا پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی کی ایک نئی لہر جنم لے گی، جس سے عوام پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کیا گیا تازہ ترین اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -