-Advertisement-

سری لنکا: کم سن بچی کے جنسی استحصال کے الزام میں ممتاز بدھ بھکشو گرفتار

تازہ ترین

ایران: سی آئی اے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں طالب علم کو پھانسی

ایران میں حکام نے جاسوسی کے الزامات کے تحت تہران کی ایک ممتاز یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم...
-Advertisement-

سری لنکا کی پولیس نے گیارہ سالہ بچی کے مبینہ جنسی استحصال کے الزام میں ایک اعلیٰ ترین بدھ مت راہب کو گرفتار کر لیا ہے۔ اکہتر سالہ پلیگاما ہیمارتھنا کو کولمبو کے ایک نجی ہسپتال سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ طبی امداد کے لیے زیر علاج تھے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ دو ہزار بائیس میں انورادھاپورہ کے ایک انتہائی مقدس مندر میں پیش آیا، جہاں ملزم چیف پریسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انورادھاپورہ کا قدیم شہر یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مزید کارروائی کا فیصلہ مجسٹریٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے گا۔ اس کیس میں متاثرہ بچی کی والدہ کو بھی راہب کی معاونت اور سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف یہ کارروائی انورادھاپورہ کی مقامی عدالت کی جانب سے ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کیے جانے کے ایک روز بعد عمل میں آئی ہے۔ ملزم نے تاحال ان الزامات پر کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا ہے اور انہیں منگل کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پلیگاما ہیمارتھنا بدھ مت کے مذہبی حلقوں میں ایک انتہائی بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اس مقدس درخت کے چیف کسٹوڈین ہیں جس کے بارے میں عقیدہ ہے کہ یہ اسی بودھی درخت کی شاخ سے اگایا گیا تھا جس کے سائے میں گوتم بدھ نے ڈھائی ہزار سال قبل نروان حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ آٹھ انتہائی مقدس مندروں کے سربراہ بھی ہیں جو بدھ مت کے اہم ترین زیارتی راستوں پر واقع ہیں۔

سری لنکا میں مذہبی شخصیات کے خلاف جنسی استحصال کے کیسز پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں، تاہم یہ اب تک کا سب سے ہائی پروفائل کیس ہے۔ یہ گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب حال ہی میں تھائی لینڈ سے واپس آنے والے بائیس راہبوں کو بھی سری لنکا کے مرکزی ہوائی اڈے پر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ حالیہ برسوں کے دوران تھائی لینڈ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی راہبوں کے خلاف مالی بدعنوانی، غیر قانونی سرگرمیوں اور منشیات کے استعمال جیسے سنگین الزامات سامنے آتے رہے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -