-Advertisement-

صدر آصف علی زرداری نے نوید انور چوہدری کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا

تازہ ترین

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ سات...
-Advertisement-

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بدھ کے روز ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چوہدری کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ یہ اعزاز انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

اس پروقار تقریب میں صحت، تعلیم، ادب، صحافت، عوامی خدمات، تحقیق، سفارتی امور، کھیلوں اور معیشت کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی ممتاز شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں خاتون اول آصفہ بھٹو، وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ، اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سفارت کاروں اور میڈیا سے وابستہ افراد سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نوید انور چوہدری کو یہ اعزاز پاکستان اور امریکہ کے مابین کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے، پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور سماجی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔

تمغہ امتیاز پاکستان کا ایک اعلیٰ ترین سول اعزاز ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ان کی خدمات کے صلے میں عطا کیا جاتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -