خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وطن واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ 28 فروری سے اب تک 14 ہزار 100 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے براستہ تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کراسنگ اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔
وفاقی حکام کے مطابق ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ سرحدی گزرگاہوں پر متعلقہ اداروں کی جانب سے وطن واپس آنے والے شہریوں کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے پہنچنے والے ان شہریوں کی منتقلی کے لیے تمام تر انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حکومتی سطح پر ان کی بحفاظت واپسی اور ان کے علاقوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
