-Advertisement-

اسحاق ڈار کی ترک اور عراقی ہم منصبوں سے گفتگو، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور

تازہ ترین

ایران پر حملے میں پانچ روزہ وقفہ: ٹرمپ کا فیصلہ، کشیدگی میں عارضی ٹھہراؤ

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے چوبیسویں روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی رابطوں اور اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ترکی اور عراق کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جس میں امریکی صدر کی جانب سے عارضی جنگ بندی کا اعلان بھی شامل ہے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے اور اس سے باہر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مسلسل سفارتی رابطے ناگزیر ہیں۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور مذاکرات کے ذریعے ہی خطے میں پائیدار امن اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -