-Advertisement-

امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کے ذریعے ہو رہے ہیں، اسحاق ڈار

تازہ ترین

امریکی سینیٹرز کا صدر ٹرمپ پر شیپ بلڈنگ کے معاملے پر چین کے سامنے ڈٹ جانے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 14 اور 15 مئی کو چین میں...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقت میں پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور امریکہ نے اس سلسلے میں 15 نکات پیش کیے ہیں جن پر ایران غور کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس امن کوشش میں ترکی اور مصر سمیت دیگر برادر ممالک بھی پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر استحکام کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک اس عزم پر قائم ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہے۔

اس معاملے پر مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -