-Advertisement-

لبنان: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 121 بچے جاں بحق، 3 لاکھ 70 ہزار بے گھر

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں خستہ حال سڑکوں پر پشاور ہائی کورٹ کا صوبائی حکومت کو نوٹس

پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں سڑکوں کی خستہ حالی سے متعلق دائر درخواستوں پر صوبائی حکومت کو نوٹس...
-Advertisement-

لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث تین لاکھ ستر ہزار سے زائد بچے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یونیسیف کے نمائندہ برائے لبنان مارکولیگی کورسی نے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں ان اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق جاری کشیدگی کے نتیجے میں اب تک کم از کم ایک سو اکیس بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین سو ننانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان میں انسانی بحران کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے بچوں کی بڑی تعداد نقل مکانی اور طبی سہولیات کے فقدان جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -