-Advertisement-

میکرون کا ایران پر زور: خطے میں امن کے لیے اسلام آباد مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں خطے میں امن و استحکام کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔

صدر میکرون نے ایران پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیدار امن کی راہ ہموار کرے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی بحالی کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں فرانس اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کی پاسداری ناگزیر ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور خطے میں پائیدار امن و سکون کے قیام کی اہمیت کو دہرایا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -