-Advertisement-

خطے میں بڑھتی کشیدگی: چین کا آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق بیجنگ کا موقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کی آزادی اور محفوظ نقل و حمل عالمی برادری کا مشترکہ مطالبہ ہے۔

وانگ ژی نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے ساحلی ملک کے طور پر ایران کی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خطے میں سمندری تجارت کی بحالی کی خواہاں ہے تاکہ معمول کے مطابق جہاز رانی کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے۔

چینی وزیر خارجہ نے موجودہ صورتحال کو جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت خطے میں قیام امن کے لیے ایک اہم موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ تہران پرامن مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا معقول اور حقیقت پسندانہ حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تناؤ میں کمی اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -