-Advertisement-

ایرانی صدر کا شہری تنصیبات پر حملوں کے خلاف عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین

امریکی پابندیوں کے باوجود تیل بردار جہازوں کی خلیج فارس میں آمد

امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے دوسرے بڑے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز کے راستے خلیج میں داخلہ...
-Advertisement-

تہران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شہری تنصیبات پر کیے جانے والے حملوں کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے ان کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں انسانی اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور زچہ و بچہ کے مراکز سمیت شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک ایران پر دہشت گردی کا لیبل لگاتے ہیں، وہ خود بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران نے کوئی غلط اقدام نہیں کیا اور ملک ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تہران مذاکرات اور تعمیری روابط پر یقین رکھتا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں ایرانی عوام کا اتحاد کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہلال احمر سوسائٹی کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -