-Advertisement-

کیمرون: پوپ لیو کی جانب سے دنیا کو تباہ کرنے والے چند ظالم حکمرانوں کی شدید مذمت

تازہ ترین

پنجاب میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں اور جماعت اسلامی متحد

لاہور میں آوارہ کتوں کو بے دردی سے مارنے کے واقعات اور شہریوں پر کتے کے کاٹنے کے بڑھتے...
-Advertisement-

پوپ لیو نے کیمرون کے دورے کے دوران عالمی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا چند ظالموں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والے حکمرانوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ تباہی پھیلانے میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے مگر تعمیر نو میں پوری زندگی بھی ناکافی ہوتی ہے۔

پوپ لیو نے اپنے خطاب میں ان رہنماؤں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جو جنگوں کو جائز قرار دینے کے لیے مذہب کا سہارا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے عسکری، اقتصادی اور سیاسی مفادات کے لیے خدا کے نام اور مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں، وہ مقدس چیزوں کو تاریکی میں دھکیل رہے ہیں۔

یہ سخت بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ پر سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے پوپ کو خارجہ پالیسی کے معاملے میں کمزور قرار دیا ہے، جس کے بعد افریقی ممالک سمیت دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔

کیمرون کے شہر بامینڈا میں ۲۰ ہزار افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے غیر ملکی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ افریقہ کے وسائل کا استحصال بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر ہلاکت خیزی پر ضائع کیے جا رہے ہیں جبکہ تعلیم اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے وسائل کی کمی کا رونا رویا جاتا ہے۔

کیمرون میں جاری دہائی پرانے تنازع کے حوالے سے پوپ نے کہا کہ انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ یہ بحران مذہبی جنگ میں تبدیل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے عیسائی اور مسلمان رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ امن کے قیام کے لیے ثالثی کا کردار ادا کریں۔

اس دورے کے دوران کیمرون کے علیحدگی پسند گروپوں نے پوپ کی آمد کے پیش نظر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاکہ عام شہریوں کو نقل و حرکت میں آسانی ہو۔ واضح رہے کہ اس خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اب تک ۶۵۰۰ سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

آرچ بشپ آف کینٹربری سارہ مولی نے بھی پوپ لیو کے اس مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے اور اسے امن کے قیام کے لیے ایک بہادرانہ اقدام قرار دیا ہے۔ پوپ لیو نے واضح کیا کہ وہ ایران جنگ اور عالمی تنازعات پر اپنی آواز اٹھانا بند نہیں کریں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -