-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے ترکی پہنچ گئے

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف قطر کے کامیاب دورے کے بعد اہم سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر گورنر ہولوسی شاہین، ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفیر یوسف جنید اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے قیام کے دوران پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ وہ لیڈرز پینل میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے اور عالمی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اہم ملاقات متوقع ہے۔ اس کے علاوہ وہ فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں اہمیت کا حامل ہے جب پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی حالیہ دنوں میں ایران کا اہم دورہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت خطے میں امن اور سفارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے سلسلے میں پاکستان کی متحرک پالیسی کا حصہ ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -