-Advertisement-

ترک وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، صدر طیب اردوان کا خصوصی پیغام پہنچایا

تازہ ترین

کراچی: لانڈھی میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں مانسہرہ کالونی کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار...
-Advertisement-

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب ایردوان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

ترک وزیرِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کرتے ہوئے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہاکان فیدان نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان فورم کے موقع پر وزیرِ اعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر ترک وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ ان کا دوسرا گھر ہے اور یہاں آ کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور اس موقع پر صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -