-Advertisement-

جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

تازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی مقدمات میں اپیلوں پر سماعت ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اپیلوں...
-Advertisement-

جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں پیر کے روز سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے بعد حکام نے تین میٹر بلند سونامی لہروں کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بحر الکاہل میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ سونامی کی بلند ترین لہروں کا خدشہ ایواتے، اوموری اور ہوکائیڈو کے صوبوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے ہنگامی بنیادوں پر ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے پر سونامی کے انتباہی پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں جس کے بعد ہوکائیڈو کی بندرگاہ ہاچینوہے سے بحری جہازوں کو سمندر میں گہرے پانیوں کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد جاپان کے شمالی حصے میں بلٹ ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔ جاپانی سیسمک انٹینسٹی اسکیل پر زلزلے کی شدت اپر فائیو ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ چلنے پھرنے میں دشواری اور کمزور تعمیراتی ڈھانچوں کو گرانے کے لیے کافی ہے۔

حکام نے ایٹمی بجلی گھروں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ توہوکو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اوناگاوا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر زلزلے اور سونامی کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان دنیا کے ان خطوں میں شامل ہے جہاں زلزلے سب سے زیادہ آتے ہیں اور یہ پیسیفک رنگ آف فائر پر واقع ہونے کے باعث دنیا کے بیس فیصد بڑے زلزلوں کا مرکز رہتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -