-Advertisement-

بھارت: چھتیس گڑھ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک

تازہ ترین

پاکستان نے سرمایہ کاروں کی مانگ پر یورو بانڈز کا حجم 750 ملین ڈالر تک بڑھا دیا

پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر متوقع دلچسپی کے پیش نظر اپنے تین سالہ یورو بانڈ...
-Advertisement-

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے جنگلات میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ ریاست کے ایک دور افتادہ جنگلی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں کریش سائٹ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ تاحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -