-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ

تازہ ترین

امریکہ کی ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والوں پر نئی پابندیاں عائد

واشنگٹن نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدامات تہران...
-Advertisement-

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سفارتی کوششوں کو موقع دینے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی ہماری استدعا کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔

وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین تنازع کے مستقل حل کے لیے ایک جامع امن معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا اور انہیں یقین ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی قیادت کی جانب سے متفقہ تجاویز موصول ہونے تک حملے روکنے کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -