-Advertisement-

دولت میں کمی کے بعد گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے

تازہ ترین

پہلگام واقعہ: ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ثبوت پیش کرنے میں ناکام، عطا تارڑ کا بیان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا...
-Advertisement-

بھارت کے معروف صنعت کار مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کھو بیٹھے ہیں۔ بلومبرگ بلینئیرز انڈیکس کے مطابق رواں برس دولت میں نمایاں کمی کے بعد گوتم اڈانی نے ایشیا کے امیر ترین فرد کی حیثیت سے پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی دولت میں اس سال سولہ اعشاریہ نو ارب ڈالر کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے جس کے بعد ان کی دولت کم ہو کر اکانوے ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ یہ ایشیا کے امیر ترین افراد میں ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی کمی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی معاشی دباؤ کے باعث بھارتی کاروباری گروپس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے پیٹرو کیمیکل سیکٹر پر دباؤ ہے جبکہ ایشا امبانی کی زیر قیادت ریٹیل کاروبار کی نمو کا ہدف بیس فیصد تھا جو محض آٹھ فیصد تک ہی محدود رہا۔

اس کے برعکس گوتم اڈانی کے پورٹس، پاور اور انفراسٹرکچر کے کاروبار مستحکم رہے جس نے انہیں دوبارہ سرفہرست پہنچانے میں مدد دی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے حصص کی قیمتوں میں بھی رواں سال کے آغاز سے اب تک تیرہ فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ٹیلی کام یونٹ جیو کے ابتدائی پبلک آفرنگ کے منصوبے کو عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب سرمایہ کاروں کی نظریں ریلائنس کے آئندہ مالیاتی نتائج پر مرکوز ہیں جن سے کمپنی کی کارکردگی کی مزید وضاحت ہو سکے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -