-Advertisement-

امریکی وزیر بحریہ جان فیلن اپنے عہدے سے برطرف

تازہ ترین

سندھ حکومت کا کراچی میں ریڈ لائن منصوبے پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں جاری ریڈ لائن منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کر...
-Advertisement-

امریکی بحریہ کے سیکریٹری جان سی فیلن کو ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ بحری جہاز سازی کے اصلاحاتی عمل میں تاخیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ براہ راست رابطوں پر پیدا ہونے والے تناؤ کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ اور پیٹ ہیگسیتھ کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کے بعد عمل میں آیا۔ ملاقات میں بحری امور میں اصلاحات کی سست روی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ بحریہ کو نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ فیلن کو استعفیٰ دینے کا کہا گیا تھا بصورت دیگر انہیں برطرفی کا سامنا کرنا پڑنا تھا۔

یہ غیر متوقع تبدیلی ایک ایسے حساس وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری سرگرمیوں پر پابندیوں کے نفاذ میں مصروف ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انڈر سیکریٹری ہنگ کائو کو عبوری سیکریٹری بحریہ تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیلن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع ہیگسیتھ اور سیکریٹری فیلن کے درمیان اصلاحات کی رفتار اور صدر کے ساتھ فیلن کے براہ راست رابطوں پر گزشتہ کئی ماہ سے اختلافات پائے جاتے تھے۔ موجودہ امریکی انتظامیہ کے تحت کسی بھی ملٹری سروس سیکریٹری کی برطرفی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -