-Advertisement-

ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر واپسی کا موقع موجود ہے، امریکی وزیر دفاع

تازہ ترین

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کینسر کے علاج کا انکشاف، ایران کے پروپیگنڈے کے خوف سے خبر چھپائی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اٹھارہ ماہ قبل پروسٹیٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے...
-Advertisement-

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ایران کے پاس مذاکرات کے لیے اب بھی دروازے کھلے ہیں۔

پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران بخوبی جانتا ہے کہ مذاکراتی میز پر دانشمندانہ انتخاب کرنے کے مواقع تاحال موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو صرف اتنا کرنا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کا ارادہ ترک کر دے اور اس حوالے سے ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات اٹھائے۔

امریکی وزیر جنگ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی اب عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے دو ڈارک فلیٹ بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ ایک تازہ ترین پیش رفت ہے جس پر مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -