-Advertisement-

اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے مزید سات قصبوں کے لیے انخلا کا حکم

تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات...
-Advertisement-

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے سات قصبوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ یہ علاقے اس بفر زون سے باہر واقع ہیں جہاں اسرائیلی فوج جنگ بندی کے باوجود موجود ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جس کے پیش نظر اسرائیل کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شمال اور مغرب کی جانب منتقل ہو جائیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یروشلم میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم اسرائیل، اپنے فوجیوں اور اپنی کمیونٹیز کی سکیورٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکہ اور لبنان کے ساتھ طے پانے والے اصولوں کے مطابق بھرپور کارروائی کر رہا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے گا، وہ لبنان کے اندر اسرائیلی فوج اور شمالی اسرائیل کے قصبوں پر حملے بند نہیں کرے گی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ ایسی سفارت کاری کا انتظار نہیں کریں گے جو غیر مؤثر ثابت ہو چکی ہے، اور نہ ہی وہ ایسی لبنانی حکام پر انحصار کریں گے جو ملک کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے کے بعد انہوں نے تین ڈرونز کو سرحد عبور کرنے سے پہلے ہی مار گرایا۔ اس سے قبل حزب اللہ نے لبنان کے اندر اسرائیلی فوجیوں اور انہیں نکالنے کے لیے آنے والی امدادی ٹیم پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی، جس کا آغاز 16 اپریل کو ہوا تھا اور جسے مئی کے وسط تک بڑھایا گیا تھا، کے باوجود دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور فریقین ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق دو مارچ سے شروع ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی حملوں میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں 274 خواتین، 177 بچے اور 100 طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق دو مارچ سے اب تک حزب اللہ کے حملوں میں دو شہری اور 15 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -