-Advertisement-

امریکا، ایران مذاکرات میں تعطل: قطر کی جانب سے ‘منجمد تنازع’ کے خطرے سے خبردار

تازہ ترین

شمالی لندن: ایرانی حکومت مخالفین کی یادگاری دیوار پر آتش زنی کی کوشش، انسداد دہشت گردی پولیس متحرک

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں آتش زنی کی ایک اور مشکوک واردات پیش آئی ہے۔...
-Advertisement-

وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے ایران کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ آبنائے مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے گزشتہ دو ماہ سے بند پڑی ہے۔

دوحہ میں قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خلی خطے میں منجمد تنازعہ کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار دکھائی دے رہے ہیں جس کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ قطر خطے میں دوبارہ دشمنی کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی ایسے منجمد تنازعے کے خواہاں نہیں جو ہر سیاسی ضرورت کے تحت دوبارہ بھڑک اٹھے۔ قطر ایک ایسی پائیدار امن کوششوں کا خواہاں ہے جو خطے اور اس سے باہر کے تمام تحفظات کا احاطہ کر سکے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان آٹھ اپریل کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے جاری مذاکرات تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد جنگ کا مکمل خاتمہ اور اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہے۔

یاد رہے کہ اٹھائیس فروری کو اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں تہران نے قطر سمیت دیگر خلیجی ریاستوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -