-Advertisement-

پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے: ایرانی ترجمان

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

تہران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگرچہ کئی ممالک بات چیت میں سہولت کاری کے لیے خواہش مند ہیں تاہم اس وقت پاکستان دونوں فریقین کے مابین باضابطہ ثالث کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اگر باضابطہ طور پر مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس کا باقاعدہ اعلان جاری کر دیا جائے گا۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کا روس کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ موجود ہے جس کے تحت سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایران متعدد ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور اہم علاقائی پیش رفت پر اپنا موقف فعال انداز میں پہنچا رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -