-Advertisement-

امریکہ کیوبا پر تقریباً فوری قبضہ کر لے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کا کیوبا کی حکومت اور اس کے ذیلی اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر...
-Advertisement-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کیوبا کا کنٹرول جلد سنبھال لے گا اور اس مقصد کے لیے ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو کیوبا کے ساحل پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ فلوریڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کیوبا کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور وہ طاقت کے اس مظاہرے کے بعد خود بخود ہتھیار ڈال دیں گے۔

امریکی صدر کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ سے واپسی پر امریکی بحریہ کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کیوبا کے ساحل پر لنگر انداز کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کیوبا کی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی ٹرمپ نے کیوبا کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی اقتصادی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق یہ پابندیاں ان افراد، اداروں اور متعلقہ شعبوں پر لاگو ہوں گی جو کیوبا کے سیکیورٹی ڈھانچے، بدعنوانی یا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

نئے حکم نامے کے تحت توانائی، دفاع، کان کنی اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دہائیوں بعد غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف کیوبا میں امریکی پالیسی کا سب سے سخت اقدام ہے۔

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل نے امریکی پابندیوں کو ظالمانہ اور نسل کشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات عالمی طاقت کا تکبر ظاہر کرتے ہیں۔ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے بھی ان پابندیوں کو کیوبا کے عوام کے لیے اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کیوبا پر ایران اور حزب اللہ جیسی تنظیموں کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام عائد کرتی ہے، جسے امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ کیوبا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کا سوشلسٹ نظام مذاکرات کا حصہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی وینزویلا سے تیل کی سپلائی روک کر کیوبا کے معاشی بحران کو شدید کر چکی ہے، جس کے باعث ملک میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے اور متعدد بین الاقوامی پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -