-Advertisement-

سعودی عرب: 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پروازوں میں سفر پر پابندی عائد

تازہ ترین

پاکستان عالمی سطح پر مستحکم، بھارت تنہائی کا شکار ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف زمینی سطح...
-Advertisement-

سعودی عرب نے حج کے لیے نئی عمر کی حد مقرر کر دی ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پروازوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ نئی پالیسی 3 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

اس فیصلے کے بعد 15 سال سے کم عمر بچوں کے جاری کردہ تمام حج ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ عازمین جن کی عمر 27 مئی 2026 تک 15 سال مکمل نہیں ہوگی، وہ حج کے لیے سعودی عرب جانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس نئی پالیسی سے کراچی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 70 عازمین حج متاثر ہونے کا امکان ہے۔

سعودی محکمہ امیگریشن نے تمام ایئرپورٹس کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کم عمر زائرین کو حج پروازوں میں سوار ہونے سے روکا جائے۔ ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی حکام نے متاثرہ عازمین کو حج اخراجات کی مکمل واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -