-Advertisement-

پیرالمپک چیمپئن اور سابق فارمولا ون ڈرائیور ایلکس زانارڈی 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے مڈل اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تعلیمی اصلاحات کے تسلسل میں پرائمری اسکولوں کے بعد اب مڈل اسکولوں کو...
-Advertisement-

اطالوی فارمولا ون ڈرائیور اور پیرالمپک سائیکلنگ کے عالمی چیمپئن ایلکس زاناردی 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔ بیان کے مطابق زاناردی کا انتقال جمعہ کی شام اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں پرسکون انداز میں ہوا۔

اٹلی کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے ایلکس زاناردی کو معذوری کے حوالے سے معاشرتی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کا سہرا دیا جاتا ہے۔ وہ 23 اکتوبر 1966 کو بولوگنا میں پیدا ہوئے اور اپنے سوگواروں میں اہلیہ ڈینیلا اور بیٹے نکولو کو چھوڑ گئے ہیں۔

زاناردی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی کے اوائل میں فارمولا ون سے کیا، جہاں انہوں نے جورڈن، مینارڈی اور لوٹس جیسی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ بعد ازاں وہ امریکہ منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے 1997 اور 1998 میں کارٹ چیمپئن شپ جیتی۔ 2001 میں جرمنی کے لاسٹز رنگ ٹریک پر ایک خوفناک حادثے کے دوران ان کی گاڑی تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئیں۔

حادثے کے بعد ہمت نہ ہارتے ہوئے زاناردی نے پیرالمپک کھیلوں میں شمولیت اختیار کی اور 2012 کے لندن اور 2016 کے ریو ڈی جنیرو مقابلوں میں چار گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ جون 2020 میں ٹسکنی میں ایک ریس کے دوران ان کی ہینڈ بائیک ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوئے اور طویل عرصے تک زیر علاج رہے۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زاناردی ایک عظیم چیمپئن اور غیر معمولی انسان تھے، جنہوں نے زندگی کی ہر آزمائش کو ہمت اور وقار کا درس بنا دیا۔ اطالوی سائیکلنگ فیڈریشن کے سربراہ کورڈیانو ڈگنوانی نے کہا کہ زاناردی نے ملک میں کھیلوں کی ثقافت کو بدل دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کو امید دی۔ ان کے اعزاز میں اس ویک اینڈ پر ہونے والی ریسوں میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -