-Advertisement-

پوپ کے ساتھ کشیدگی کے بعد مارکو روبیو کا دورہ اٹلی متوقع

تازہ ترین

اڈیالہ جیل: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کی فہرست جمع

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...
-Advertisement-

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بدھ سے جمعہ تک روم کا دورہ کریں گے جس کا مقصد اٹلی اور ویٹیکن کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پِگٹ کے مطابق اس دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مغربی نصف کرے میں باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارکو روبیو کی جمعرات کو پوپ لیو سے ملاقات متوقع ہے جو تقریباً ایک برس کے دوران کسی امریکی کابینہ رکن کی پوپ سے پہلی بالمشافہ ملاقات ہوگی۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پوپ لیو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے سخت ناقد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ ٹرمپ انتظامیہ کی تارکین وطن مخالف پالیسیوں پر بھی تنقید کر چکے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل میں سوشل میڈیا پر پوپ لیو کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں خوفناک قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے اٹلی کی جانب سے بھی ایران کے خلاف جنگ پر تنقید کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ ہفتے دھمکی دی تھی کہ وہ نیٹو کے اس اتحادی ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر غور کر سکتے ہیں۔

اطالوی ہم منصبوں کے ساتھ مارکو روبیو کی ملاقاتیں مشترکہ سیکیورٹی مفادات اور تزویراتی ہم آہنگی پر مرکوز رہیں گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -