-Advertisement-

ہینٹا وائرس کا شبہ: کروز شپ سے تین مریضوں کا انخلا، کینری آئی لینڈز کی جانب سے لنگر انداز ہونے کی اجازت سے انکار

تازہ ترین

برازیل: اسکول میں 13 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے دو خواتین ہلاک

برازیل کی شمالی ریاست ایکری میں منگل کے روز ایک اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں...
-Advertisement-

عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ کروز شپ ایم وی ہونڈیئس سے ہنٹا وائرس کے شبہے میں تین مریضوں کو طبی امداد کے لیے نیدرلینڈز منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان مریضوں میں ایک برطانوی، ایک جرمن اور ایک ڈچ شہری شامل ہیں، جن میں برطانوی شہری جہاز کا عملہ ہے۔ اس وائرس کے باعث اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کینیری آئی لینڈز کے سربراہ فرنینڈو کلاویجو نے ہسپانوی حکومت اور عالمی ادارہ صحت کے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت جہاز کو تفتیش اور معائنے کے لیے کینیری آئی لینڈز لایا جانا تھا۔ کلاویجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ مقامی اداروں کو اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے۔ اس پیش رفت کے بعد جہاز پر موجود ایک بیمار ڈاکٹر کو کینیری آئی لینڈز منتقل کرنے کے لیے طے شدہ پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ جہاز کے دو سابق مسافروں میں ہنٹا وائرس کی اینڈیز قسم کی موجودگی پائی گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اپریل کے آخر میں گھر واپس پہنچنے والا ایک مسافر اس وائرس سے متاثر پایا گیا ہے، تاہم سوئس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

جہاز آپریٹر اوشین وائیڈ ایکسپیڈیشنز کے مطابق نیدرلینڈز سے دو متعدی امراض کے ماہرین جہاز کی جانب روانہ ہو چکے ہیں جو کیپ ورڈی سے روانگی کے بعد بھی جہاز کے ساتھ رہیں گے۔ ڈچ پرچم بردار یہ کروز شپ یکم اپریل کو ارجنٹائن کے شہر اشوایا سے روانہ ہوا تھا اور اتوار سے افریقہ کے مغربی ساحل کے قریب کیپ ورڈی کے مقام پر لنگر انداز ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ این لنڈسٹریڈ کا کہنا ہے کہ انسانی رابطے سے وائرس پھیلنے کا خدشہ کم ہے، اس لیے یہ وبا کی سطح کا خطرہ نہیں ہے۔ تاہم، جہاز پر سوار ڈیڑھ سو مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ تر وقت اپنے کیبنز میں ہی رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر قرنطینہ کی ضرورت پڑی تو اس کا دورانیہ آٹھ ہفتوں تک طویل ہو سکتا ہے کیونکہ وائرس کی انکیوبیشن مدت ایک سے آٹھ ہفتوں پر محیط ہے۔ جہاز پر موجود رضاکار ڈاکٹر کے مطابق مسافر مشکل صورتحال کے باوجود ہمت سے کام لے رہے ہیں، تاہم وہ اپنی اگلی منزل کے بارے میں فکرمند ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -