امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے طے شدہ معاہدے کی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو امریکی فوجی کارروائیوں میں شدت لائی جائے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے شرائط ماننے کی صورت میں آپریشن ایپک فیوری کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر کے مطابق معاہدے کے بدلے میں آبنائے ہرمز کو تمام ممالک کے لیے کھول دیا جائے گا جس میں ایران خود بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جانے والی اس گزرگاہ تک رسائی تمام ممالک کو دی جائے گی تاہم یہ پیشکش مکمل طور پر ایرانی مطابقت سے مشروط ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی کہ اگر ایران نے دی گئی شرائط پر عمل درآمد کرنے سے گریز کیا تو امریکی حملوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا جائے گا۔
