-Advertisement-

امریکی قانون سازوں کا مارکو روبیو سے اسرائیل کے جوہری پروگرام پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ

تازہ ترین

خیبر پختونخوا: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے...
-Advertisement-

امریکی کانگریس کے 30 ڈیموکریٹک قانون سازوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو عوامی سطح پر تسلیم کریں۔ نمائندہ ہوکین کاسترو کی قیادت میں لکھے گئے اس خط میں واشنگٹن کی دہائیوں پرانی پالیسی کو چیلنج کیا گیا ہے جو اسرائیل کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ابہام پر مبنی ہے۔

قانون سازوں کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں جوہری عدم پھیلاؤ کی متوازن پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہو سکتا جب تک وہ اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

ہوکین کاسترو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ چھ دہائیوں سے امریکہ نے جان بوجھ کر اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں سے چشم پوشی کی ہے لیکن اب اس ابہام کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں مگر ہمیں یہ تک معلوم نہیں کہ ان کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ریڈ لائنز کیا ہیں۔

یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہے۔ واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

اسرائیل کے بارے میں وسیع پیمانے پر یہ مانا جاتا ہے کہ اس نے 1960 کی دہائی میں جوہری ہتھیار تیار کر لیے تھے، تاہم تل ابیب نے ہمیشہ جوہری مبہم پالیسی برقرار رکھی ہے اور نہ تو کبھی اس کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔ اسرائیل جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا بھی حصہ نہیں ہے۔

ڈیموکریٹک قانون سازوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مارکو روبیو اسرائیل کے جوہری وار ہیڈز، لانچ سسٹم اور یورینیم افزودگی کی صلاحیتوں سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کریں۔ انہوں نے نیگیو نیوکلیئر ریسرچ سینٹر دیمونا کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیا ایران کے ممکنہ حملوں کی صورت میں وہاں موجود امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی لائحہ عمل موجود ہے۔

خط میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ کیا ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل سے اس بات کی ضمانت لی ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گا؟ قانون سازوں نے سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے 2006 کے بیان اور سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ سمیت وزیر امیچائی الیہو کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس معاملے کو مزید چھپایا نہیں جا سکتا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -