-Advertisement-

کونن او برائن مسلسل تیسری بار اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے

تازہ ترین

نیویارک میں جیفری ایپسٹین کی خفیہ دستاویزات کی نمائش کا آغاز

نیویارک میں ایک امریکی ٹرانسپیرنسی گروپ نے ایک عارضی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس میں جیفری ایپسٹین سے...
-Advertisement-

معروف امریکی کامیڈین کونن او برائن سال 2027 میں ہونے والی اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض مسلسل تیسرے برس انجام دیں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نے منگل کے روز نیویارک میں والٹ ڈزنی کی جانب سے مشتہرین کے لیے منعقدہ تقریب کے دوران اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا۔

کونن او برائن نے پہلی بار 2025 میں آسکرز کی میزبانی کی تھی، جس کے بعد تقریب کے ناظرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور یہ تعداد ایک کروڑ 97 لاکھ تک پہنچ گئی تھی، جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے بلند ترین سطح تھی۔ تاہم نیلسن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اس تعداد میں کمی واقع ہوئی اور ناظرین کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ تک محدود رہی۔

ایوارڈ شوز کی نشریات کے حوالے سے عالمی رجحان یہ ہے کہ ٹیلی ویژن کے ناظرین کی بڑی تعداد اب اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کا رخ کر رہی ہے۔ سال 2021 میں آسکرز کی تقریب کے ناظرین کی تعداد محض 95 لاکھ رہ گئی تھی جو کہ ایک نچلی ترین سطح تھی۔

تین واری ایمی ایوارڈ یافتہ 63 سالہ کونن او برائن لیٹ نائٹ ٹاک شوز کی دنیا میں ایک بڑا نام سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اس وقت ایچ بی او میکس پر ٹریول شو کونن او برائن مسٹ گو اور اپنے پوڈکاسٹ کونن او برائن نیڈز اے فرینڈ کے ذریعے ناظرین میں مقبول ہیں۔

والٹ ڈزنی، جس کی ملکیت میں اے بی سی اور ہولو شامل ہیں، آئندہ برس مارچ میں ہونے والی آسکرز تقریب کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نشر کرے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سال 2029 میں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب یوٹیوب پر منتقل کر دی جائے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -