جاز نے موبائل ٹیکنا لوجی 5 جی کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیاہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لئے، جاز کے 5 جی ٹرائلز کا مقصد،نیٹ ورک کی کارکردگی میں بہتری کی جانچ کرنا تھا۔پاکستان میں 5 جی لاؤنچ ہونے پرجاز صارفین کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ یہ ٹرائلز اسلام آباد میں واقع جاز کے ڈیجیٹل ہیڈ کوارٹرز میں کئے گئے، جہاں ایچ ڈی وائس اور ویڈیو کالز کے ساتھ 1425 ایم بی پی ایس اوسطا” ڈاؤن لوڈ سپیڈاور 68 ایم بی پی ایس اپ لوڈ کی رفتار حاصل کی گئی۔
اس موقع پرجاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کے کامیاب تجربے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ”ہم ابتدائی 5 جی ٹرائلز سے مطمئن ہیں اور جب بھی حکومت کی طرف سے یہ عمل شروع کیا گیا تو پاکستان بھر میں تیز رفتارٹیکنا لوجی کو لانے کے لئے تیار ہیں۔ ایسے اقدامات،ڈیجیٹل پاکستان کے لئے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم جدید ترین موبائل ٹیکنا لوجی کی تعیناتی میں سب سے آگے رہے ہیں“۔
جاز کے سی ٹی او خالد شہزاد نے کہا کہ، آزمائش کا کامیاب تجربہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ ہم نے عوام کو جدید ترین ٹیکنالوجیز فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ہمارا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیل گیا ہے اور ایک بار جب ملک میں 5 جی کے کمرشل لاؤنچ کے لئے پہلے سے لازمی شرائط طے ہوجائیں گی تو، جاز اس بات کو یقینی بنائے گا اس تیز رفتار ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنے میں کوئی پیچھے نہیں رہ جائے۔“
جاز پہلے ہی پاکستان کا تیز ترین موبائل نیٹ ورک ہے، جسے اوکلانے اپنے اسپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ کے ذریعہ تصدیق کی۔جاز نے یہ ایوارڈ مسلسل تین بار جیتا ہے۔ ان نتائج کا اعلان اوکلا نے پاکستان کے تمام بڑے موبائل آپریٹرز کے اسپیڈٹیسٹ کو موازنہ کرنے کے بعد کیا۔ جاز عوام کو بہتر سلہولت کی فراہمی کے لئے ماحولیاتی نظام کی ترقی کے نفاذ کی بھی نمائندگی کر رہا ہے۔