کراچی پریس کلب کے اراکین کے لیے خوشخبری۔۔۔ ہاکس بے، ملیر اور تیسر ٹائون کے پلاٹس پر گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرض کا حصول ممکن ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان (آباد) کے سرپرست اعلی محسن شیخانی نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر گورننگ باڈی کو بتایا کہ وزیراعظم ہائوسنگ اسکیم کے تحت بینکوں نے گھر بنانے کے لیے دیئے جانے والے قرضوں کی شرائط کو آسان بنادیا ہے اور اب شریعہ بینکنگ کے تحت دستیاب ہوں گے جن کی واپسی پر5فیصد زائد رقم دینا ہوگی۔ بینکوں کی اس اسکیم سے کراچی پریس کلب کے اراکین بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر امتیاز خان فاران سیکرٹری ارمان صابر جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، خارزن راجہ کامران اور گورننگ باڈی کے رکن لیاقت مغل سابق سیکرٹری اے ایچ خانزادہ موجود تھے۔ محسن شیخانی نے بتایا کہ وزیر اعظم ہائوسنگ اسکیم کے تحت گھر بنانے کے لئے آسان شرائط پر 5فیصد شرح پر قرض مل سکتا ہے اور دو بیڈ، ڈرائنگ، لائونج کا گھر 21 سے 22 لاکھ روپے میں مکمل ہوسکتا ہے۔
محسن شیخانی نے کہا کہ آباد کی جانب سے نقشے کی تیاری منظوری قرض کے لئے بینک کی خدمات اور تعمیر میں معاونت کی جائے گی۔
کلب کے وہ ممبران جنہیں ایل ڈی اے، ایم ڈی اے یا تیسر ٹائون میں پلاٹس الاٹ ہوئے ہیں وہ ممبران اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ 25 اکتوبر تک کراچی پریس کلب کے دفتر سے رابطہ قائم کریں۔